Ban on the use of mobile phones, 20-point guidelines issued for government schools
Ban on the use of mobile phones, 20-point guidelines issued for government schools
District, Tehsil Education Officers and school heads have been instructed to ensure the implementation of the guidelines
The Education Department has banned the use of mobile phones and issued 20-point guidelines for government schools. According to media reports, the Education Department has issued 20-point guidelines for discipline and a transparent teaching system, and district, tehsil education officers and school heads have been instructed to ensure the implementation of the guidelines.
The Education Department letter states that during teaching hours, switched-off mobile phones of teachers, students and non-teaching staff will be submitted to the head teacher, the staff will be required to wear dress coats and closed shoes, teachers and students will have their name tags, jerseys will be required to be worn with uniforms, there will be a working time board at the main gate, there will be a CR for each class and students will use a register.
The Education Department’s guidelines state that in each class, there will be a box for present and absent students and a subject on a corner of the whiteboard, the subject taught and important points will be listed on the board, students’ nails and hair cutting will be checked daily, teachers will wear watches, attendance of all teachers including the head in the assembly will be mandatory, three or four Panaflexes of different colors will be installed in the school.
On the other hand, an important announcement has been made regarding the winter vacations in private and government schools across Punjab. In this regard, Secretary Schools Punjab Khalid Nazir Wattoo has said that this year there will be 20-day winter vacations in schools across Punjab. The winter vacations will begin from December 20 in schools across Punjab. The winter vacations will continue until January 10, 2025.
موبائل فون کے استعمال پر پابندی، سرکاری سکولوں کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری
ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائنے کی ہدایت کردی گئی
محکمہ تعلیم نے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈسپلن اور شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائنے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی اوقات میں اساتذہ، طلباء اور نان ٹیچنگ سٹاف کے بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائے جائیں گے، سٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلباء اپنے نام کا بیچ لگائیں گے، یونیفارم کے ساتھ جرسی لازمی پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہوگا، ہر کلاس کا سی آر ہوگا اور طلبہ رجسٹر استعمال کریں گے۔
محکمہ تعلیم کا گائیڈ لائنز میں کہنا ہے کہ ہر کلاس میں وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر اور غیر حاضر طلباء اور مضمون کا خانہ ہوگا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے، طلباء کے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ چیک ہوگی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہوگی، سکول میں مختلف اقوان زریں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے۔
دوسری طرف پنجاب بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں اہم اعلان سامنے آگیا، اس حوالے سے سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ اس سال سکولوں میں موسم سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی، پنجاب بھر کے سکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، موسم سرما کی چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025ء تک جاری رہے گا۔
*